25 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران افریقی ملکوں کی پیشرفت کے لئے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج ورلڈ افریقہ ڈے کی مناسبت سے تہران میں بعض افریقی ملکوں کے سفیروں سے ملاقات میں کہا کہ ایران افریقی ملکوں کی اپنی توانائيوں سے استفادہ کرنے کی غرض سے ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افریقی ممالک کے درمیاں تعلقات اچھے ہیں اور یہ تعلقات دوستی محبت اور باہمی احترام اور انسانی کرامت و انصاف کے اصولوں پر استوار ہیں۔

صدر جناب احمدی نژاد نے کہاکہ دنیا کو ایسے نئے نظام کی ضرورت ہے جو عدل و انصاف پر قائم ہواور جس کی بنیاد قوموں کی امنگيں ہوں۔....... /169